انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کمی

کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں9پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.77روپے سے کم ہوکر104.68روپے اورقیمت فروخت104.82روپے سے کم ہوکر104.73روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.10روپے اورقیمت فروخت105.30روپے پربرقراررہی ۔