یوپی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

اتر پردیش: بھارتی حکومت کے ظلم اور بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے بعد ان کے اپنے گھر سے بھی پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہونے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں کانگریس پارٹی نے اڑی حملے کے خلاف ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے لگاتے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنا شروع کردیئے، ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

دوسری جانب ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگنے کے بعد پولیس نے کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر سمیت دیگر ورکرز کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریلی کی ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعد درج کیا گیا جس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔