بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

ئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں سال نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی رواں سال نومبر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اوراس حوالے سے سارک کے موجودہ چیرمین نیپال کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے حالات سازگار نہیں جب کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکانفرنس میں نہ صرف بھارت بلکہ افغانستان، بنگلا دیش اوربھوٹان بھی شریک نہیں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔