ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ ہوئی جس کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی تلاش شروع کی تو اس دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے تھے۔