ندیم نصرت کا وسیم اختر کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

لندن: ایک بیان میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے منتخب میئر وسیم اختر کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ کراچی کے شہریوں کی بھرپور انداز میں خدمت کر سکیں۔ ندیم نصرت نے کہا ہے کہ وسیم اختر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ۔ انہیں حق اور سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے ۔