بھارت رونا بند کرو، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور: بھارتی حکومت، میڈیا اور فوج کیخلاف پاکستانیوں کا غصہ عروج پر ہے۔ پاکستان سے پیار کرنیوالوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کیخلاف خوب بھڑاس نکالی۔ ٹویٹر پر بھارت رونا بند کرو ، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ کسی نے بھارت کو 65 کی جنگ میں ہونیوالی شرمناک شکست یاد دلائی تو کسی نے مودی کو دہشتگرد قرار دیا۔ کسی نے کشمیر ہمارا ہے کا نعرہ لگایا تو کسی نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار بھارتی میڈیا کو قرار دیا۔ کوئی بولا اب نئی دہلی میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت آ گیا ہے۔