برنس روڈ اردو بازارمیں ڈاکو 14 دکانوں کا صفایا کرکے فرار

کراچی: برنس روڈ پر اردو بازار میں چوروں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر 14 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی لوٹ لی.

کراچی میں اسپیئرمارکیٹ کے بعد چوروں نے اردو بازار برنس روڈ کو نشانہ بناڈ الا اور ایک مہینے میں تالے توڑنے کی دوسری واردات میں 14 دکانوں سے رقم چوری کرلی گئی جب کہ اسٹیشنری اور کتابوں کی مارکیٹ سے سامان نہیں لوٹا گیا۔ دکانداروں کا کہناہے کہ واردات رات کو ہوئی کیونکہ جب صبح بازار کھلا تو دکانوں کے تالے ٹوٹے اور سامان بکھرا پڑا تھا جب کہ مارکیٹ کا چوکیدار نیک محمد رسی سے بندھا ہوا تھا۔