نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی میں اضافہ

نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ نریندر مودی کے گرد سخت گیر عناصر کی وجہ سے صورتحال شدید ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے شدت پسند طرز عمل پر بعض ہندوستانی دانشور بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ عبدالباسط نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت سے رابطوں پر سخت پابندی ہے۔ کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے اور ٹیلی فون کی سہولت بھی نہیں ہے۔