روسی فوجی پاکستان پہنچ گئے

راولپنڈی: پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے کہ اور اس سلسلے میں روسی بری فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی بری افواج تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں اور مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گا جب کہ اس سلسلے میں روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔