چائنہ کٹنگ کے الزام میں فرار ڈی ایس پی منظر عام پر

کراچی : کراچی میں چائنہ کٹنگ کے الزام کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے ڈی ایس پی جاوید عباس منظرعام پرآ گئے۔ ذرائع کے مطابق جاوید عباس پر ضلع ویسٹ میں چائنہ کٹنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے ڈی ایس پی جاوید کی تعیناتی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ جاوید عباس ایس ایس پی ویسٹ کی پریس کانفرنس میں پیچھے کھڑے ہوئے نظر آئے۔ سرجانی ٹاون اور منگھو پیر میں سب سے زیادہ چائنہ کٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر جاوید عباس 2 سال تک ڈی ایس پی سرجانی رہے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے ہاتھوں گرفتار را کے ایجنٹ جنید نے اپنی تفتیش میں انکشاف کیا تھا کہ ڈی ایس پی جاوید عباس نے اسے ائیرپورٹ سے کلیئر کرایا۔ گرفتار ملزم نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ جاوید عباس نے ملزم کو ائیر پورٹ پر ٹیکسی بھی فراہم کی تھی –