سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان

کراچی: دسمبر 2016ء تک سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 588 روپے کے اضافہ سے فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔ آل پاکستان گولڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کا سبب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام اور اضافہ ہے۔