باپ نے معصوم بیٹی قتل کرکے نعش دریامیں بہا دی

واشنگٹن: 25 سالہ امریکی شہری ریان لورانس نے اپنی دو سال سے کم عمرکی بچی ماڈوکس لورانس کو بیس بال کے بیٹ سے تشدد کر نے کے بعد اسے قتل کر کے نعش کو آگ لگا کر جلایا اور جلی ہوئی نعش کو دریائے ’سیراکیوز‘ کی موجوں کی نذر کردیا۔امریکی پراسیکیوٹر اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مْلزم والد کو معصوم اور بے گناہ بیٹی کے قتل کے جرم میں گرفتارکیا گیا ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے۔ اس لیے اگلے ماہ اسے عدالت کی طرف سے بیٹی کیوحشیانہ قتل کے جرم میں کم سے کم 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔