ایئربس اوربوئنگ کوایران کو ہوائی جہاز فروخت کرنے کی اجازت

نیویارک:امریکا نے طیارہ ساز کمپنی ایئر بس اور بوئنگ کو ایران کو ہوائی جہاز فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ایئر بس کے ترجمان نے امریکی لائسنس ملنے کی تصدیق کردی۔امریکی ٹی وی کے مطابق یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس اور بوئنگ کو ایران کو طیارے بیچنے کی اجازت دے دی ہے اور امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے لائسنس بھی موصول ہوگیاہے۔امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ترجمان کے مطابق لائسنس کے تحت ایرانی سرکاری ائر لائن کو 80طیارے فروخت کیے جائے گے جبکہ ایئر بس کے ترجمان جسٹن نے تصدیق کی کہ امریکا نے انہیں ایران کو مسافر طیارے فروخت کرنے کی اجازت دی ہے اور ایران کو کل 118 طیارے بیچے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں 17 طیارے دیے جائیں گے۔