اگست کے دوران کپڑے کی برآمدات میں2.64 فیصدکمی

اسلام آباد: رواں مالی سال 2016۔17ء4 میں جولائی اور اگست کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 2.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران برآمدات کا حجم 2.07 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے۔