کے الیکٹرک نے 100 کم قیمت میٹرز کی تنصیب مکمل کر لی

کراچی:کے الیکٹرک نے حال ہی میں اورنگی کے ایک اور علاقے گلشن بہار میں 100 کم قیمت میٹرز کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔اس مقصد کے لیے اورنگی میں واقع پاکستان بازار پولیس اسٹیشن کے قریب ایک کیمپ لگایا گیا تھا جہاں کے الیکٹرک کی ٹیم نے بجلی سے متعلق علاقے کے مکینوں کے مسائل کا جائزہ لیا اور ان سے بات چیت کی۔اس کیمپ نے کنکشن کے لیے درخواست دینے کی غرض سے علاقے کے مکینوں کے لیے ون۔اسٹاپ۔ونڈو کا کام بھی انجام دیا۔ صارفین کو کیمپ میں متعلقہ دستاویزات کی جانچ اور فارمز کو پرُ کرکے موقع پرہی سبسڈائزڈ ’کم قیمت میٹرز‘ فراہم کیے گئے۔ ان نئے کنکشنوں میں 50 کنکشنز گلشن بہار میں دئیے گئے جبکہ باقی کنکشنز بلوچ گوٹھ اور داتا نگر میں دئیے گئے۔