چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کردی

نیو یارک: وزیراعظم نوازشریف نے اپنے چینی چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔

نیویارک میں وزیراعظم نوازشریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی اس موقع پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر حکام شریک تھے جب کہ چینی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ و خارجہ اور سنٹرل بینک کے حکام موجودتھے، ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔