ترک کمرشل قونصلر کی ایف پی سی سی آئی عہدیداروں سے ملاقات

کراچی: تر کی کے کمر شل قو نصلر مرات مو ستو نے کہا ہے کہ تر کی میں بغا وت کے باوجود اس کی معیشت پر کو ئی اثرا ت نہیں پڑے اور تمام صنعتیں اپنی پیداوار کو جا ری رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے برآمدی آرڈر بھی پو رے کر رہی ہیں ۔یہ بات انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ 15 جو لا ئی کو تر کی میں آئینی حکم کے خلا ف فو جی بغا وت کی کو شش کی گئی جیسے تر کی کے عوام نے کام بنا دیا اور جمہو ریت کو بچا نے میں کا میاب ہو گئے۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں کو تر کی کی حالیہ تنا ظر میں تر قی اور دو نو ں ممالک کے در میان تجا رتی اور اقتصادی تعلقات پر ایک جا مع پر یز نٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ تر کی کے دو ستو ں ، اتحا دیو ں ، شر اکت داروں اور بین الاقو امی تنظیمیں اس وقت تر کی کے ساتھ کھڑ ے تھے ۔