کراچی میں عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس بھی گرادیا گیا

کراچی: شہر میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کے بعد امن کمیٹی کے دفاتر گرانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا اور اس سلسلے میں کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس بھی مسمار کردیا گیا ہے۔

کراچی میں غیر قانونی اراضی پر بنے متحدہ قومی موومنٹ کے درجنوں دفاتر گرائے جانے کے بعد لیاری میں امن کمیٹی کے دفاتر بھی گرا دیئے گئے ہیں۔

پولیس، رینجرز اور انکروچمنٹ سیل کی نگرانی میں دفاتر گرائے گئے اور لیاری چیل چوک پرگینگ وارکمانڈراستاد تاجو کا اڈہ بھی گرادیا گیا جب کہ چاکیواڑہ میں واقع امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس بھی مسمار کردیا گیا۔