بلاول بھٹو سے مراد علی شاہ کی ملاقات

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات۔ اس اہم ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اورامن وامان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اورامن وامان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے پارٹی چیئرمین کوسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد پیداہونے والی صورتحال اور صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نےکارکنان کو18اکتوبرکی ریلی کی تیاریاں شروع کرنےکے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبرکےشہداءکوخراج عقیدت پیش کرنےکےلیے دھماکےکےمقام کارسازسے بڑی ریلی نکالی جائےگی۔