کراچی‘ مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

کراچی :کراچی میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی فیچر کالونی گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ساجدہ کو اس کے شوہر یونس نے تیزدھار آلے سے قتل کیا ہے۔ ہولیس کے مطابق خاتون کا قتل گھریلو تنازعے کا نتیجہ ہے۔ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔لانڈھی مجید کالونی نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش تین دن پرانی ہے۔ متوفی کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ جبکہ قائد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ جدہ ہزارہ اور غازی کالونی میں ہونے والے پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔