وزیراعلیٰ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکومعطل کردیا

کراچی: ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنیوالے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مار کرانہیں گرفتار کرلیا تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو بھی معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔