وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار کی رہائی کا حکم دے دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مار کرانہیں گرفتار کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرنے کا حکم دیا تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔