لانڈھی میں گھریلو تنازع پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

کراچی:کراچی کے علاقے لانڈھی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔جمعہ کو ریسکیو زرائع کے مطابق فیوچر کالونی کے ایک مکان سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے قتل کیا اور فرار ہوگیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر کی تلاش کے لئے پولیس ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔