سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار گرفتاری کے بعد رہا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کو 5 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے بفرزون میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد انہیں 5 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ گرفتاری کے بعد خواجہ اظہار الحسن کو گڈاپ تھانے لایا گیا جہاں چند گھنٹے رکھا گیا جس کے بعد انہیں کراچی پولیس آفس منتقل کیا گیا اور مجموعی طور پر 5 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔