کراچی،شہری انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے

کراچی: شہری انتظامیہ کے آلائشیں ڈمپنگ پوائنٹس پر دفنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہر بھر سے اٹھایا جانے والا کچرا اورجانورں کی آلائشیں سمندرمیں پھینکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی کا کچرا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر اٹھائی جانے والی جانورں کی آلائشیں سمندرمیں پھینکے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کراچی کوآلودگی سے پاک کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم بھی سمندربرد ہوگیا ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی گاڑیاں شہربھرکا کچرا اورآلائشیں سمندرمیں پھینکنے میں مصروف ہے اور18 ٹاؤنزسے اٹھایا جانے والا کوڑا کرکٹ سمیت جانوروں کی آلائشیں ڈمپروں کے ذریعے ابراہیم حیدری کے سمندرمیں پھینکی جارہی ہیں۔