وزیراعلیٰ سندھ،کھالیں جمع کرنیوالے اداروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس، کھالیں جمع کرنیوالے اداروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ۔ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس ہوا میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ اور دیگرمتعلقہ افسران شریک تھے اجلاس میں سندھ کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت 11 نکات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے قیام، ججز اور پراسیکیوٹرز کی تعیناتی پر چیف سیکرٹری نے بریفنگ دی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ سندھ نے 8855 مدارس کی رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ 1178 مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اداروں اور جماعتوں نے کھالیں جمع کی ہیں، ان کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے اور شکار پور خود کش حملے کے معاملے پر بلوچستان حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔