ملتان کے قریب عوام ایکسپریس کوحادثے کے 13گھنٹے بعدٹریک کلیئرکردیاگیا

لاہور:ملتان کے قریب عوا م ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثہ کے 13گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئر کردیا گیا۔ ٹریفک کنٹرول ذرائع نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے بعد کراچی سے پشاور جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی تھی مگر ریلوے انتظامیہ نے جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تاخیر کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو متبادل راستوں کے ذریعے ان کی منزل مقصود تک برروقت پہنچانے میں اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی عوام ایکسپریس کو9گھنٹے45منٹ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اس کے ساتھ شالیمار ایکسپریس کو2گھنٹے تاخیر کا شکار کرنا پڑا علاوہ ازیں دیگر گاڑیوں کو براستہ ملتان کی بجائے براستہ جہانیاں روانہ کرتے وہئے تاخیر کا سبب بننے والے وقت کو کور کرلیا ہے۔