قصائیوں کی عیدالاضحی پر ساڑھے23 ارب روپےریکارڈ کمائی

کراچی:عید قربان شہریوں کیلئے تہوار مگر قصائیوں کے لیے سیزن ہوتا ہے۔ اس بار ان کی پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑھائی میں رہا۔ ایک اندازے کے مطابق اس بار قصائی مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے تیئس ارب روپے کے نوٹ بٹوریں گے۔تفصیلات کے مطابق پانچوں انگلیاں گھی اور سر کڑھائی میں۔ یہ محاورہ صادق آتا ہے قصابوں کی کمائی پر۔ اس برس کے اعدادوشمار تو حیران کن ہیں۔ قصائیوں نے اس بار گائے ذبح کرنے کا ریٹ 12 سے 15 ہزار روپے مقرر رکھا۔ اگر اوسطاً چھ ہزار روپے بھی تصور کیے جائیں تو صرف گائے بیلوں کو ذبح کرنے کے لیے قصابوں نے پندرہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کمائے۔