این اے162 :ضمنی الیکشن19 ستمبر کو ہوگا

چیچہ وطنی: چیچہ وطنی کے حلقہ این اے162کا ضمنی الیکشن 19ستمبر کو ہونے جارہا ہے،یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان کو نااہل قرار دینے سے خالی ہوئی تھی جن پر اثاثے چھپانے کا الزام تھا ،اس حلقہ سے کل سات امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن)،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مابین ہی ہوگا،مسلم لیگ(ن) نے محمد طفیل جٹ،پی ٹی آئی نے رائے مرتضیٰ اقبال اور پیپلز پارٹی نے شہزادسعید چیمہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے،ضمنی الیکشن میں 3لاکھ 12ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد293ہے جن میں 22پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، انتخابی عمل کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے اور تینوں جماعتوں کی انتخابی مہم بھی عروج پر پہنچ چکی ہے،بوریوالہ کے بعد چیچہ وطنی کے ضمنی الیکشن کو بھی خصوصی اہمیت حاصل ہورہی ہے۔