اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی:کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ یورو کی قدر118روپے سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں12پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.46روپے سے بڑھ کر104.58روپے اور قیمت فروخت 104.51روپے سے بڑھ کر104.63روپے ہو گئی اسی طرح10پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید104.90روپے سے بڑھ کر105روپے اور قیمت فروخت 105.10روپے سے بڑھ کر105.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔