اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سکروٹنی فارم کی تاریخ کااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم جمع کروانے کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی کے مطابق تینوں گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز پیر 19 ستمبر 2016ء سے بروز بدھ 19 اکتوبر 2016ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔