کراچی میں بھاؤ تاؤ سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی: کراچی میں قربانی کے جانور خریدنے کیلئے بھاؤ تاؤ جیسے مشکل مرحلے سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، ایف ٹی سی کی مویشی منڈی میں ایک بیوپاری نے بکرے تول کر بیچنا شروع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بیوپاری نے بھاؤ تاؤسے کترانے والوں کیلئے تول کے حساب سے بکرے فروخت کرنے کیلئے پیش کر دیے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اس مقام کا رخ کر لیا۔بیوپار ی نے 540 روپے فی کلو کے حساب سے بکرے فروخت کیلئے پیش کر دیے ہیں جہاں سے لوگ باآسانی اپنی پسند کا بکرا لے کر وزن کرواتے ہیں اور اس حساب سے قیمت ادا کر کے وقت ضائع کئے بغیر قربانی کا جانور خرید کر لے جارہے ہیں۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی پریشانی کے باعث یہ سہولت متعارف کرائی ہے جس کے رسپانس سے نہ صرف وہ خود بے حد خوش ہیں بلکہ شہری بھی بغیر کسی بھاؤ تاؤکے یہاں سے بڑی تعداد میں بکرے خرید کر لے جارہے ہیں۔