پاک فضائیہ کا عید کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کا فیصلہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے عید الاضحیٰ کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سطح پرجنگی مشقوں کا فیصلہ کیاہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا جب کہ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔