پاکستان پر پابندیوں کا فیصلہ نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے : امریکی ماہرین

واشنگٹن:امریکی ارکان کانگریس کو ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کی معاونت کرنیوالی ریاست قرار دے کر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ بیک فائر ہوسکتا ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں پاکستان امریکا تعلقات کے حوالے سے ہونیوالی بحث کا مسودہ جاری کردیا گیا۔مسودے کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر نے اپنے افتتاحی بیان میں افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپس کو شکست دینے میں پاکستان کے مبینہ طور پر عدم تعاون پر مبنی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے کورکر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر بین کارڈن نے اجلاس کے شرکاء سے پوچھا کہ پاکستان کو تعاون پر مجبور کرنے کے لیے امریکی ارکان کانگریس کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔