ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 214روپے کمی

کراچی :صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 214روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 51ہزار 742روپے ہو گئی ہے۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 214روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 51ہزار 956روپے سے کم ہو کر 51ہزار 742روپے کا ہو گیا جبکہ 10گرام سونا 185روپے کی کمی سے 44ہزار 407روپے کا ہو گیا ہے۔