فوجی افسران کے موٹروے پولیس سے جھگڑے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی دو فوجی افسروں کے ہاتھوں پٹائی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پاک فوج نے اپنے دو افسران کی جانب سے موٹر وے پولیس کے افسران پر تشدد کی تصاویر اور اس حوالے سے موٹر وے پولیس کی رپورٹ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موٹروے پولیس کے افسروں اور آرمی کے دو نوجوان افسروں میں جھگڑے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اس افسوس ناک واقعہ کی انکوائری قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجائےگا۔