انڈس موٹرکمپنی کوٹاپ کمپنیزایوارڈسے نوازہ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے انڈس موٹر کمپنی کو سال 2015کے ٹاپ 25کمپنیز ایوراڈ سے نوازہ ہے۔ یہ ایوارڈ کمپنی کی اس سال بہترین مالی اور انتظامی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی اصغر جمالی کو پیش کیا۔ تقریب کا انعقاد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کیاتھا۔ علی اصغر جمالی نے کہا کہ یہ ایوارڈ کمپنی کی کامیابوں کی پہچان میں ایک نیا اضافہ ہے۔یہ کمپنی کی سرمایہ کاروں کے مفاد کی حفاظت اور تمام چیلنجز کے باوجود مسلسل ترقی کی منازل طے کرنے کا ثبوت ہے۔