امریکی ڈالر کی قیمت 105روپے 50پیسے کے ساتھ اپنی سطح پر برقرار

کراچی:کارو باری ہفتے کے پہلے روز پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہ ہوا اور ڈالر 105روپے 50پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کارو باری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کو ردو بدل نہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 95پیسے اور قیمت فروخت 105روپے 50پیسے کی سطح پر برقرار رہی۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت اپنی سطح پر برقرار رہی اور اس کی قیمت خرید 104روپے 10پیسے جبکہ قیمت فروخت104روپے 30پیسے پر مستحکم رہی ہے