کراچی،عیدالاضحیٰ پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خندقیں تیار

کراچی:عیدالاضحی ٰکے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے کراچی میں خندقیں کھودلی گئی ہیں۔کراچی کے تمام اضلاع میں ایسے مقامات مختص کردیئے گئے ہیں جہاں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائی جائیں گی۔ اس ضمن میں کئی فٹ گہرے اور چوڑے گڑھے تیار کیے گئے ہیں جن میں آلائشیں ٹھکانے لگائی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سال گزشتہ سالوں سے زیادہ آلائشیں ٹھکانے لگائے جانے کی امید ہے۔ کے ایم سی کے محکمہ میونسپل سروسز اور آئی ٹی نے قربانی کے بعد آلائشیں اٹھانے کے لئے عوام کو 1339 ہیلپ لائن پر اپنی شکایات درج کروانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ نظام کو مربوط بنانے کیلئے جدید ڈیٹا بیک اپ سسٹم بھی ایکٹو رہے گا۔