کوئٹہ،بس دھماکہ کے ملزمان کولیجاتے ہوئے پولیس پرحملہ

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بس دھماکے میں ملوث ملزمان کو پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار واقعہ کی نشاندہی کیلئے لے جا رہے تھے کہ سریاب کے علاقے میں ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے اور حملہ آورتاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ملزمان جاتے ہوئے اپنا اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ گئے جس کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔ ایس پی سریاب کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک کلاشنکوف، موٹرسائیکل ملی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار تینوں ملزمان اعجاز، باری اور جاوید بس دھماکے میں ملوث تھے جنہیں پولیس گزشتہ ب واقعہ کی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزمان مارے گئے اور حملہ آور فرار ہو گئے لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔