کراچی، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5203 ملین روپے کے سودے

کراچی: پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5203 ملین روپے کے سودے طے پا گئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزپی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد13875 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 3028 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جنکی مالیت2023ملین روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1720ملین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت90.91 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت1366ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت1.44 ملین روپے رہی۔