عوام نے بانی متحدہ کو مسترد کردیا، مصطفیٰ کمال

راچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملیر کے حلقے میں کل عوام نے بانی ایم کیوایم اور فاروق ستار اینڈ کمپنی کو مسترد کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ابھی دو طرفہ گیم کھیل رہے ہیں،ہم تو بار بار کہہ رہے ہیں کہ فاروق بھائی جھوٹ نہ بولیں لیکن ان لوگوں نے مہاجر قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، فاروق ستار اور گورنرسندھ الطاف حسین کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ قیادت ان کی جھولی میں آگرے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے زخم خوردہ مہاجروں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن کل لوگوں نے ووٹ نہ دے کر یہ بتا دیا کہ فاروق ستار اور الطاف حسین ایک ہیں اس لیے لوگوں نے بانی ایم کیو ایم سمیت فاروق ستار اینڈ کمپنی کو مسترد کردیا ہے۔