سانحہ بلدیہ؛ایم کیوایم کے5 مفرور ملزمان کےوارنٹ جاری

کراچی: سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی اور اس دوران عدالت نے مفرورملزمان کو 16 ستمبرتک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔