بھارتی فوجی سربراہ دلبیرسنگھ کا دورہ مقبوضہ کشمیر

نئی دہلی:بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ہے، مقتدر بھارتی میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل دلبیر سنگھ نے وادی کے ان چار اضلاع کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دو ماہ سے شدید عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے۔جنرل سنگھ کو جنرل آفیسر کمانڈنگ آف چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل ستیش دو نے سکیورٹی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جنرل سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر واقع فوج سرحدی چوکیوں کا بھی معائنہ کیا۔