چین کی غیر ملکی تجارت میں نمایاں پیشرفت

بیجنگ :اگست کے مہینے میں چین کی غیر ملکی تجارت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ برآمدی پیداوار پر بھی مستقبل میں دباؤ کم ہونے کے واضح امکانات ہیں ، گذشتہ ماہ چینی برآمد ات میں 5.9فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں یہ اضافہ 2.9فیصد ریکارڈ کیا گیا ، اسی عرصہ کے دوران چینی درآمدات میں 10.8فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.7فیصد کم ہے۔کسٹمز ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ چین نے 346ارب یوآن کی تجارت کی جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 5.1فیصد کم رہی ۔