پی ایس 127 کراچی کے ضمنی انتخاب

کراچی: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 ملیر میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ 49 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جب کہ 67 کو انتہائی حساس قراردیا گیا تھا، پولنگ کے دوران پریزائیڈنگ افسران کے علاوہ رینجرز افسران کو بھی مجسٹریٹ کا درجہ حاصل تھا تاکہ پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوجائے۔

پی ایس 127 کے انتخابی دنگل کے لئے 20 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ایم کیوایم کے وسیم احمد اور پیپلزپارٹی کےغلام مرتضیٰ بلوچ کے درمیان ہے۔ ایم کیو ایم اپنے بانی قائد الطاف حسین سے لاتعلقی کے بعد کراچی میں پہلا الیکشن لڑ رہی ہے جو ایم کیو ایم پاکستان کے لئے کسی طور پر امتحان سے کم نہیں ہے۔