فرانس،مسلمان خواتین میں مقبول تیراکی کے مکمل لباس پر پابندی برقرار

فرانس: فرانس کے جزیرے کورسیکا کی عدالت نے مسلمان خواتین میں مقبول تیراکی کے مکمل لباس برقینی پر پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ فرانسیسی جزیرے کورسیکا کی عدالت نے مسلمان خواتین کے تیراکی کے مکمل لباس پر پابندی کو قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی برقینی پر پابندی کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جزیرے میں برقینی کے خلاف سخت ردعمل کی وجہ سے پابندی برقرار رہنی چاہئے۔ فرانس میں 14جولائی کو ٹرک حملے میں 85 افراد کی ہلاکت کے بعد مسلمانوں کے خلاف کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔