تحریک انصاف نہیں چھوڑ رہا، فیصل واوڈا

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو رپورٹ کرتا ہوں اور تحریک انصاف نہیں چھوڑ رہا۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج پارٹی کے حکم پر نہیں بلکہ پاکستانی ہونے کے ناطے کررہا تھا، کرپشن عمران خان یا میرا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پر امن احتجاج کررہا تھا، مجھے غلط گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا ہمارا جہوری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا تاہم میری وجہ سے جن کو تکلیف ہوئی معذرت کرتا ہوں۔

فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی کو نہیں براہ راست چیرمین عمران خان کو رپورٹ کرتا ہوں، میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔