امریکا کا پاکستان سے دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنا ہو گی۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان دوطرفہ تعلقات دہشت گردی کے خلاف تعاون کی بنیاد پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امتیاز نہ کرے اسے کس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کرنی ہے اور کس کے خلاف نہیں کرنی، سب دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیئے۔