پاکستان پر کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں اور اسلام آباد پر کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بعض کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنا ہوں گی اور شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے لئے آپریشن تیز کرنا ہوگا۔